حزب اللہ عراق کی جانب سے فلسطینی استقامت کی پائیداری کی قدردانی

0 4

حزب اللہ عراق نے تاکید کی کہ فلسطینی مزاحمت کی ٹھوس استقامت و پائیداری کے سامنے صیہونیوں کو ایسی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ وہ کبھی بھی خود کو بحال نہیں کرسکیں گے-

حزب اللہ عراق نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی عناصر، امریکہ کی مکمل حمایت کے باوجود فلسطینی قوم اور اس کے مجاہدین کی قوت ارادی کو توڑنے میں ناکام رہے ہیں۔

حزب اللہ عراق بریگیڈز نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مقبوضہ فلسطین کی آزادی ہمارا اور تمام حریت پسندوں کا مقصد ہے اور ہمارا مذہبی فریضہ ہم سے غزہ کے باشندوں کے دفاع کا طالب ہے اس لئے حق کے محاذ نے اس راہ میں بڑی تعداد میں قربانیاں پیش کی ہیں اور ان میں سرفہرست شہید اسلام سید حسن نصر اللہ ہيں۔ عراق کے قبائلی شیوخ نے بھی اپنے پیغامات میں فلسطینی عوام کی حمایت میں عراق کی اسلامی مزاحمت کی حمایت کو سراہتے ہوئے اس ملک میں مزاحمتی ہتھیاروں کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.