یمن پر امریکا کی وحشیانہ بمباری، وائٹ ہاؤس میں بیٹھے حکمراں انسانی خون کے پیاسے!

0 3

امریکی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے کئی علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں بیٹھنے والے حکمرانوں کو تب تک نیند نہیں آتی جب تک وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں زمین پر موجود انسانوں کا خون نہیں بہا لیتے۔

یمن سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع صوبہ عمران میں الگ الگ مقامات پر پانچ بار بمباری کی ہے۔ ان حملوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہيں آسکی ہیں۔ اس سے پہلے یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدر الدین الحوثي نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اپنے ایک بیان میں خبردار کیا تھا کہ امریکی جارحیت کے جواب میں یمن کی مسلح افواج کا اقدام بہت سخت ہوگا۔


الحوثي نے کہا کہ امریکی اپنی تمام تر عسکری طاقت، بحری جنگی جہازوں اور طیارہ بردار جنگی بیڑوں کو علاقے میں لاکر بھی اسرائیلی بحری جہازوں کو تحفظ فراہم نہ کر سکا اور امریکہ کی اسی شکست کے بعد خود اسرائیل براہ راست یمن پر حملہ کرنے پر مجبور ہو گیا مگر اس میں صیہونی حکومت کو کامیابی نہ مل سکی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.