ویڈیو: جنگ بندی کے اعلان سے قبل ہی غزہ میں جشن، فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے

0 3

غزہ سٹی: جنگ بندی معاہدے کے اعلان سے قبل ہی غزہ میں جشن شروع ہوگیا۔

جنگ بندی معاہدے پر تباہ حال فلسطینی جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

خیال رہے کہ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز نے جنگ بندی مذاکرات سے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے اختتام کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق حماس کی جانب سے الجزیرہ کو بتایا گیا ہے کہ حماس رہنما خلیل الحیہ کی سربراہی میں وفد نے قطر اور مصر کے ثالثوں کو جنگ بندی معاہدے پر اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے۔

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 46 ہزار سے فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

شہید ہونے والے فلسطینیوں میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.