یومِ علی(ع) کے موقع پر مسجدوں، امام بارگاہوں اور گھروں میں چراغانی، پررونق محافل کا انعقاد
حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت دنیا بھرمیں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہےاور13 رجب المرجب کی مناسبت سے جشن اور محفلوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔
حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پردنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان اور ہندوستان کی مسجدوں، امام بارگاہوں، مقدس مقامات، شاہراہوں اور گلی کوچوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ، چراغانی کی گئی اور پر رونق محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔
کراچی میں آج حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے پیش نظر متعدد جلوس نکالے جا رہے ہیں جو محفل شاہ خراساں پر اختتام پزیر ہوں گے۔ جلوس کے باعث متعدد سڑکیں بند ہیں اور یوم علی علیہ السلام کے موقع گرین لائن سروس بھی ایک روز کیلئے بند کردی گئی ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
امیرالمومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے یوم ولادتِ باسعادت کا جشن ایران، پاکستان اور ہندوستان سمیت پوری دنیا بھرمیں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہےاور13 رجب المرجب کی مناسبت سے جشن اور محفلوں کا سلسلہ عروج پر ہے اور سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں علی کے متوالے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔