پی این ایس سی کی نجکاری کا فیصلہ فی الحال موخر کردیا گیا

0 6

وفاقی حکومت نے نیشنل شپنگ کارپوریشن کی نج کاری کا منصوبہ ملتوی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حصص کو اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کرنے کا منصوبہ وفاقی حکومت نے فی الحال ملتوی کردیا کیونکہ حکومت چاہتی ہے کہ ادارے کی نجکاری کے بجائے کسی ذرائع سے اضافی فنڈنگ حاصل کی جائے اور جہازوں کی تعداد بڑھاتے ہوئے اسے ایک فعال ادارہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ پی این ایس سی میں حکومت کا حصہ 87 اعشاریہ فیصد شیئرز کا ہے جبکہ عام پبلک اور ملازمین کے فنڈ کے زیر ملکیت 10 اعشاریہ 87 شیئرز ہیں۔

ذرائع کے مطابق ادارے کے بورڈ اجلاس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ ادارہ رسد کی فراہمی کے لیے تجارتی طور پر مزید موثر ہوسکتا ہے۔

تاہم جہازوں کے پرانے ہونے کے سبب اپنی افادیت بتدریج کھوتا جارہا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر اس کے لیے فنڈنگ کے ذرائع کا بندوبست کیا جائے تاکہ آنے والے برسوں میں یہ مزید کارآمد ثابت ہوسکے-

اسی تناظر میں وزارت نے کابینہ کمیٹی کو ایک سمری ارسال کی تھی جس میں تجویز دی گئی تھی کہ فنڈنگ کے حصول کے لیے اس کے مزید شیئرز کو اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں تاہم وزارت نے ادارے کی اسٹریٹجک اہمیت کے پیش نظر اس بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.