کراچی، ایف بی آر کی پوائنٹ آف سیلز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں شروع

0 9

ایف بی آر کی پوائنٹ آف سیلز کی خلاف ورزیوں کے مرتکب بیکریوں، کار شورومز اور پینٹ کی دکانوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا آغاز کردیا گیا.

ریجنل ٹیکس آفس ون کی 3 مختلف کاروائیوں میں بیکری، کار شوروم اور پینٹ کی دکانیں سیل کردی گئیں، ریجنل ٹیکس آفس ون کی جانب سے صدر اور کلفٹن کی 2معروف بیکریوں کو پوائنٹ آف سیلز قواعد کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔

جبکہ آر ٹی او ون کے زون تھری کے دائرہ کار میں آنے والے خالد بن ولید روڈ میں واقع کار شوروم کو بھی پی او ایس رسید جاری نہ کرنے پر سیل کیا گیا۔

اسی طرح تیسری کاروائی میں معروف پینٹ شاپ کو پی او ایس سے منسلک نہ ہونے پر سیل کیا گیا۔

چیف کمشنر آر ٹی او ون ڈاکٹر فہیم محمد نے کہا ہے کہ پی او ایس قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب کسی بھی شعبے کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی اور قوانین پر عمل درآمد کیلیے آر ٹی او ٹیموں کی کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ جاری کاروائیاں کاروباری طبقے کے لیے پیغام ہے کہ وہ ممکنہ تادیبی کاروائیوں سے بچنے کے لیے رائج قواعد پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.