وفاقی وزیر توانائی نے انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈز 2023 پر عملدرآمد کے لیے خطوط لکھ دیئے۔
اویس لغاری نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو خطوط لکھے ہیں، وفاقی وزیر توانائی نے وفاقی وزراء پلاننگ، سائنس و ٹیکنالوجی کو بھی خطوط لکھے ہیں، اویس لغاری نے انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈز 2023 پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ عمارات میں انرجی کے غیر فعال استعمال سے بلوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے، بلڈنگز کوڈز پر عملدرآمد کے ذریعے ملکی اور پاور سیکٹر کی دیرپا ترقی کیلئے دو نکات پر مشتمل اسٹریٹجی کی تجویز ہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی جانب سے موجودہ بلڈنگز سے متعلق قوانین کی ازسرنو انرجی کی بچت کے کوڈز 2023 کی روشنی ترویج کی جائے۔