نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں 217 ارب روپے کی لاگت کے سات ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، صوبائی وزراء اور وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
کمیٹی نے سندھ ایمرجنسی فلڈ بحالی پراجیکٹ کے آبپاشی جزو کے دائرہ کار میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں آنے والے کاریک کوریڈور روڈ انفراسٹرکچر پراجیکٹ پر نظرثانی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
کمیٹی نے 25.4 ارب روپے کی لاگت سے کراچی واٹر سپلائی اینڈ سیوریج امپروومنٹ پراجیکٹ کے نظرثانی شدہ منصوبے کی منظور دی ہے اس کے علاوہ پنجاب کے اسکولوں میں حاضری اور سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے کے مقصد سے ورلڈ بینک کے فنڈڈ پراجیکٹ گریڈز کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔