کراچی: ٹیکس چوری کرنے والے شادی ہالز کے خلاف کارروائیاں تیز

0 9

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوری کرنے والے شادی ہالز کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں۔

شہر قائد میں سالانہ کروڑوں روپے کمانےوالے شادی ہالز ٹیکس چوری میں ملوث نکلے، ریجنل ٹیکس آفس 1 کا ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی ٹیموں نےشادی ہال پر چھاپہ مار کر ایک سال کا ریکارڈ ضبط کرلیا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے تحت شادی ہالز کا ڈیٹا اور ود ہولڈنگ کا سٹیٹس چیک کیا، آر ٹی او ون نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں شادی ہال ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا۔

علاوہ ازیں شادی ہالز صارفین کی دی جانے والی خدمات پر ٹیکس اکٹھا کرنے میں غفلت برتے رہے،ریجنل ٹیکس آفس افسران نے گزشتہ ہفتے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے شادی ہالز کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا تھا۔

خیال رہے ڈسٹرکٹ سینٹرل، ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ریجنل ٹیکس کی ٹیموں نے اچانک شادی ہالز کے دورے کیے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.