ڈسکوز کو فی یونٹ بجلی 22 روپے 95 پیسے میں پڑے گی، نیپرا

درآمدی کوئلے کی پاور پرچیز پرائس 40 روپے 54 پیسے فی یونٹ ہے

0 65

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) ڈسکوز کو فی یونٹ بجلی 22 روپے 95 پیسے میں پڑے گی، درآمدی کوئلے کی پاور پرچیز پرائس 40 روپے 54 پیسے فی یونٹ ہے،نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رواں مالی سال 24-2023 کیلئے پاور پرچیز پرائس پر فیصلہ جاری کردیا۔یپرا کے مطابق رواں مالی سال بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو اوسطاً فی یونٹ بجلی 22 روپے 95 پیسے میں پڑے گی، نیپرا کے مطابق درآمدی کوئلے کی پاور پرچیز پرائس کا تخمینہ 40 روپے 54 پیسے فی یونٹ ہے، رواں سال ایل این جی سے فی یونٹ بجلی 51 روپے 42 پیسے میں پڑے گی۔نیپرا کے مطابق فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی 48 روپے 56 پیسے میں پڑنے کا تخمینہ ہے جبکہ ونڈ پاور سے فی یونٹ بجلی 33 روپے 64 پیسے میں اور مقامی کوئلے سے فی یونٹ بجلی کا تخمینہ 23 روپے 97 پیسے لگایا گیا ہے۔ ایران سے درآمدی بجلی کی قیمت 24 روپے 74 پیسے فی یونٹ رہے گی جبکہ سولر سے فی یونٹ بجلی 15 روپے 4 پیسے اور نیوکلیئر ذرائع سے بجلی کی قیمت 18 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہے گی۔گنے کی پھوک سے فی یونٹ بجلی کا تخمینہ 14 روپے 83 پیسے، گیس کی پاور پرچیز پرائس 13 روپے 2 پیسے فی یونٹ اور پانی سے بجلی کی فی یونٹ قیمت 6 روپے 94 پیسے رہنے کا تخمینہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.