ملک میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے اضافے سے 2 ہزار 850 روپے کا ہو گیا

0 49

لاہور(شوریٰ نیوز) ملک میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ،لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے اضافے سے 2 ہزار 850 روپے کا ہو گیا،کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، کراچی میں ہول سیل میں چینی 137 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔کراچی میں گندم کا فی کلو بھاؤ 129 روپے پر آگیا ،شہر میں آٹا مہنگا ہوا ہے ۔کوئٹہ میں ایک کلو چینی 10 روپے کے اضافے کے بعد 150 روپے کی ہوگئی، پشاور میں ایک کلو چینی 135 روپے میں دستیاب ہے۔لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.