پاکستان کیلیے امریکا سب سے بڑا برآمدی اور چین درآمدی ملک بن گیا

0 2

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پاکستان کیلیے امریکا سب سے بڑا برآمدی اور چین سب سے بڑا درآمدی ملک بن گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں امریکا کیلیے پاکستان کی برآمدات زیادہ جبکہ درآمدات کم ریکارڈ کی گئیں۔ اسی طرح چین کیلیے پاکستانی برآمدات کم اور درآمدات کہیں زیادہ رہیں۔

5 ماہ میں پاکستان امریکا دوطرفہ تجارت 3 ارب 5 کروڑ ڈالرز رہی۔ جولائی تا نومبر 2024 امریکا کیلیے پاکستانی برآمدات 2 ارب 45 کروڑ ڈالرز جبکہ اسی دورانیے میں امریکا سے درآمدات کا حجم 59 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز رہا۔ یوں امریکا کیلیے برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کی گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جولائی تا نومبر 2024 پاکستان چین دوطرفہ تجارت کا حجم 7 ارب 19 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز رہا۔ اس مدت میں چین کیلیے برآمدات ایک ارب 12 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز رہیں۔

5 ماہ میں 15 فیصد اضافے کے ساتھ چین سے درآمدات 6 ارب 7 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ اسی مدت میں چین کیلیے پاکستانی برآمدات میں 14 فیصد کمی دیکھی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.