رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ

0 13

اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 17.6 فیصد اضافے کے ساتھ 4.02 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں بہتری اضافے کی بنیادی وجہ قرار دی گئی۔

رواں مالی سال میں برآمدات میں مثبت رجحان بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد کی بحالی کی علامت ہے، انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 31 فیصد جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انجینئرنگ کے شعبے میں صنعتی مشینری، ٹرانسپورٹ کا سامان، آٹو پارٹس اور ربڑ کے ٹائروں کی برآمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے، زیورات اور پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 100 فیصد سے لے کر 530 فیصد تک غیر معمولی بڑھوتری دیکھی گئی۔

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے برآمدات میں نمایاں اضافے کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.