پنجاب میں سرکاری گندم فروخت کرنے کی منظوری

0 95

پنجاب میں سرکاری گندم فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

پنجاب کابینہ نے 12 لاکھ ٹن تک سرکاری گندم فلورملز کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی، پنجاب میں سرکاری گندم کی دو قیمتیں مقرر ہیں، ملتان ڈویژن ، بہاولپور ڈویژن ، ڈی جی خان ڈویژن میں سرکاری قیمت 2800 روہے من مقرر ہے۔

لاہور، ساہیوال، سرگودھا ، گوجرانوالہ، راولپنڈی ،فیصل آباد ڈویژن میں گندم کی قیمت 2900 روپے فی من مقرر ہے۔

محکمہ خوراک کے پاس 22 لاکھ 68 ہزار ٹن سرکاری گندم ذخائر موجود ہیں، محکمہ خوراک کھلے مقامات پر موجود6 لاکھ ٹن سرکاری گندم کی نکاسی کو ترجیح دے گا۔

بتایا گیا ہے کہ سرکاری گندم کی ریلیز سے مارکیٹ میں آٹے کی قیمت مستحکم ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.