گرین کلائمٹ فنڈ کا پاکستان میں 66 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان
موسمیاتی تبدیلی کے منصوبے سے 600,000 سے زیادہ افراد کو فائدہ ہو گا
کراچی(شوریٰ نیوز) گرین کلائمٹ فنڈ کا پاکستان میں 66 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان،موسمیاتی تبدیلی کے منصوبے سے 600,000 سے زیادہ افراد کو فائدہ ہو گا،گرین کلائمٹ فنڈ نے ڈبلیو ڈبلیو ایف (پاکستان) کے فلیگ شپ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔سیلاب اور خشک سالی کے دوہر اثرات کوکم کرنے کے لیے گرین کلائمٹ فنڈ نے 66 ملین امریکی ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے، یہ سرمایہ کاری موسمیاتی تبدیلیوں بشمول تباہ کن سیلاب کے اثرات سے متاثر ہونے والے ملک کی سب سے زیادہ کمزور کمیونٹیزکی زندگیوں کو بہتر بنائے گی۔ترجمان ڈبلیوڈبلیوایف کے مطابق 7سال منصوبہ ریچارج پاکستان ایکوسسٹم پرمبنی موافقت برائے انٹیگریٹڈ فلڈرسک مینجمنٹ کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے لیے پاکستان میں لچک پیدا کرنا، سیلاب اور آبی وسائل کے لیے ماحولیاتی نظام پرمبنی نقطہ نظرمیں قومی سطح پراب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔حکومت پاکستان کی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی وآبی وسائل کے درمیان یہ تعاون سبز بنیادی ڈھانچے کی تاثیر کو ظاہر کرے گا، جو سیلاب اور خشک سالی کے لیے ملک کے روایتی گرے انفرا اسٹرکچر کے حل میں ایک اضافے کے طور پر ہوگا۔گرین کلائمٹ فنڈ کے علاوہ اس منصوبے کو یو ایس ایڈکے ادارے بین الاقوامی ترقی کی جانب سے12 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری جبکہ ڈبلیو ڈبلیو ایف(پاکستان) اور کوکا کولا فائونڈیشن کی جانب سے تیکنیکی مدد اورتعاون کا حامل ہے، مجموعی طور پر اس منصوبے کے ذریعے سے 600,000 سے زیادہ افراد کو براہ راست فائدہ پہنچے گا جبکہ بالواسطہ طور پر تقریباً 7,000,000 لوگوں کو فائدہ ہوگا۔اس اعلان اورمنصوبے کے حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ “2022 کا سیلاب پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کوذہن نشین کرنا ہوگا