راولپنڈی میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو سے تجاوز
ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو، راولپنڈی میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا۔
راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ ایشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، سرکاری نرخ نامہ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 180 روپے فی کلو ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔
زندہ مرغی کا سرکاری نرخ 333 روپے فی کلو ہے جو مارکیٹ میں 350 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، مرغی کا گوشت سرکاری نرخ 483 روپے فی کلو کے بجائے 550 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
سرکاری نرخ نامہ کے مطابق آلو فی کلو 88 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں آلو کی فی کلو قیمت 100 روپے فی کلو ہے جبکہ پیاز 160 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔