سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی

کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 7200 روپے ہو گئی

0 50

کراچی(شوریٰ نیوز) سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی،کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 7200 روپے ہو گئی،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات کے امکانات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی سونے کی فی تولہ قیمت میں 8800 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 7200 روپے پر آگئی ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7544 روپے کمی سے ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.