ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 29.4 فیصد پر آگئی

جون 2023 میں پاکستان کے شہروں میں مہنگائی کی شرح 27.3فیصد رہی

0 52

کراچی(شوریٰ نیوز)ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 29.4 فیصد پر آگئی،جون 2023 میں پاکستان کے شہروں میں مہنگائی کی شرح 27.3فیصد رہی،ادارہ شماریات نے جون کیلئے مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔اعداد وشمار کے مطابق جون 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد رہی جو مئی میں 38فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی سے جو ن تک مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات نے بتایاکہ سالانہ بنیادوں پر جون 2023 میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 27.3فیصد رہی اور دیہی علاقوں میں 32.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں مرغی، آلو، دودھ، ڈیری مصنوعات اور چاول مہنگے جبکہ انڈے، سبزیاں آور آٹا سستے ہوئے، سالانہ بنیادوں پر ایک سال میں سگریٹ 129.2 فیصد، چائے 113 فیصد اور آٹا 90 فیصد مہنگا ہوئے۔ایک سال میں چاول کی قیمت میں73 فیصد،آلو 65 فیصد، گندم 62 فیصد، درسی کتب 114 فیصد، اسٹیشنری 68.5 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ایک سال میں گیس اخراجات 62.8 فیصد اضافہ اور گھریلوسامان 40 فیصد مہنگا ہوا۔دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون میں مہنگائی کی رفتار میں 9 فیصد کمی پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی 29 فیصد پر آگئی ہے، جون 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد رہی، مئی2023 میں مہنگائی کی شرح جون کے مقابلے میں 38فیصد تھی۔ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 270 سے 272 روپے کا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.