ایل پی جی کی قیمت میں 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی
11.8 کلوگرام کاسیلنڈر 2321.67 روپے کم ہو کر 2092.13 روپے کاہوگیا
اسلام آباد (شوریٰ نیوز) ایل پی جی کی قیمت میں 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی ۔ 11.8 کلوگرام کاسیلنڈر 2321.67 روپے کم ہو کر 2092.13 روپے کاہوگیا، وفاقی حکومت کا عوام کیلئے بڑا ریلیف، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا، اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے صارفین کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کردی گئی ہے، صارفین کیلئے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت 2321.67 روپے سے کم کرکے 2092.13 روپے کردی گئی ہے۔ کنزیومر پرائس کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس میں بھی 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کی گئی ہے اور پروڈیوسرزکیلئے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سیلنڈر کی 1834.33 قیمت روپے سے کم کرکے 1604.79 روپے کردی گئی ہے۔