حکومت کا ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کیلیےمقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ

0 16

وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کیلیے قومی فائبرائزیشن پالیسی کے تحت مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی نے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کیلیے قومی فائبرائزیشن پالیسی پر کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرنے کیلیے تیز رفتار انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر لگایا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی فائبرائزیشن سے براڈ بینڈ کوریج میں اضافہ ملے گا، فائبرائزیشن پالیسی شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرے گی، پالیسی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے جس سے تعلیم، صحت اور ای گورننس کے شعبوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

ذرائع کے مطابق آپٹیکل فائبر اور دیگر آلات کیلیے میڈاِن پاکستان کو فروغ دیا جائے گا، ملک میں لانگ ہال آپٹیکل فائبر 75 ہزار 967 کلو میٹر ہے جبکہ ملک میں کل میٹرو آپٹیکل فائبر 1 لاکھ 35 ہزار 506 کلو میٹر ہے اور قومی فائبرائزیشن پالیسی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلیے اہم کردار ادا کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.