ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ، 17اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

0 2

ایک ہفتے میں مہنگائی میں ایک مرتبہ پھر 0.67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، اعداد وشمار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگائی کے بڑھنے کی سالانہ شرح 4.92 فیصد ریکارڈ ہوئی،ایک ہفتے میں 17 اشیاء مہنگی اور 11 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں لکھا گیا کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20.72 فیصد، آلو کی قیمت 3.81 فیصد، لہسن کی قیمت 3.42 فیصد، اور ایک کلو گھی کی قیمت 2.30 فیصد بڑھی، دال چنا 1.70 فیصد اور ایل پی جی 0.80 فیصد سستی ہوئی۔

اسی طرح انڈے فی درجن 3.16 فیصد بڑھے جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 2.97 فیصد کی کمی ہوئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.