اسٹاف مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس 98ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی بڑی تیزی کے رجحان ہے جس کے سبب انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔
جمعے کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 686 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 98014 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔
اس کے بعد، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1205پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس بڑھ کر 98533 پوائنٹس کی نئی بلند سطح پر آگیا۔دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 38پیسے کی کمی سے 277روپے 57 پیسے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پی ایس ایکس میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کے بعد مندی چھا گئی تھی، جس کے سبب سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے، تاہم آج کاروباری ہفتے کے پانچویں روز مارکیٹ پر تیزی کا رجحان غالب ہے۔