ملک میں سونے کی قیمت 1100 روپے کم ہو گئی

10گرام سونا 943 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہوگیا

0 92

کراچی (شوریٰ نیوز)ملک میں سونے کی قیمت 1100 روپے کم ہو گئی،10گرام سونا 943 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہوگیا،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور فی تولہ سونا 1100 روپے سستا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 1922 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.