پاک سوزوکی نے کار، موٹرسائیکل پلانٹ کی بندش میں توسیع کردی
کمپنی نے پلانٹس 22 جون سے 8 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا
اسلام آباد (شوریٰ نیوز)پاک سوزوکی نے کار، موٹرسائیکل پلانٹ کی بندش میں توسیع کردی،کمپنی نے پلانٹس 22 جون سے 8 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ،پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے موٹرسائیکل اور کار تیار کرنے والے اپنے پلانٹس کی بندش میں 15 جولائی تک توسیع کر دی، جس کی وجہ پارٹس کی مستقل قلت بتائی ہے۔ کمپنی نے 19 جون کو اسٹاک فائلنگ میں بتایا تھا کہ موٹرسائیکل اور کار کے پلانٹس 22 جون سے 8 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ پرزہ جات اور انوینٹری کی کمی کی وجہ سے پیداوار کا سلسلہ معطل کر رہی ہے کیونکہ مکمل طور پر تیارشدہ کٹس کی درآمد کے لیے مئی 2022 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیشگی منظوری لینے کے لیے متعارف کروائے گئے طریقہ کار نے کنسائنمنٹس کی کلیئرنس کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں انوینٹری میں کمی آگئی۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاک سوزوکی نے اپنا فور وہیلر پلانٹ اگست 2022 سے 19 جون تک 75 روز سے زائد عرصے تک بند رکھا تھا۔تحریر جاری ہے،کمپنی نے مئی 2023 میں 2 ہزار 958 گاڑیاں جبکہ اپریل 2023 میں ایک ہزار 474 گاڑیوں فروخت کیں، تاہم رواں مالی سال کےا بتدائی 11 ماہ میں گاڑیوں کی فروخت (62 ہزار 354 یونٹس) گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران فروخت (ایک لاکھ 34 ہزار 270 یونٹس) کے برعکس 54 فیصد کم رہی۔