ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 28 فیصد کمی آگئی

انٹرمارکیٹ میں ایک ڈالر 286 پاکستانی روپے کے مساوی رہا

0 117

کراچی (شوریٰ نیوز) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 28 فیصد کمی آگئی ،انٹرمارکیٹ میں ایک ڈالر 286 پاکستانی روپے کے مساوی رہا،پاکستانی روپے کی قدر رواں مالی سال یعنی 2023 کے اختتام پذیر ہونے تک 28 فیصد گراوٹ کا شکار ہوچکی ہے اور انٹرمارکیٹ میں ایک ڈالر 286 پاکستانی روپے کے مساوی تھا۔ایک بڑے مالیاتی گروپ کے تجزیے کے مطابق یہ مسلسل تیسرا مالی سال ہے جب روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں کمی آرہی ہے اور تخمینہ ہے کہ نئے مالی سال کے دوران جس کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا یعنی مالی سال 2024 کے دوران روپے کی قدر میں مزید 10 سے 12 فیصد کمی ہوگی اور ایک ڈالر 320 پاکستانی روپے کے مساوی ہوسکتا ہے۔ مالی سال 2022 کے دوران روپے کی قدر میں 22 فیصد کمی ہوئی تھی اور اس سال ایک ڈالر 204 پاکستانی روپے کے مساوی تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.