ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں
ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد مزید اضافہ ہوگیا، ایک ہفتے میں 24 اشیاء مہنگی، 6 سستی، 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، لہسن 27 روپے، ٹماٹر 23 روپے فی کلو، انڈے 16 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔
ادارہ شمارت کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 136 روپے بڑھ گئی، چینی، گھی، دال مسور، پیاز، بیف اور مٹن بھی مہنگا ہوگیا، دال چنا، دال ماش، مرغی، آٹا سستا ہو گیا۔