ایف بی آر کا پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ

0 2

ملک بھر کے 42 کے بجائے 54 شہروں کے پراپرٹی ریٹ جاری ہوں گے، ذرائع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے پراپرٹی کے نئے ریٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 42 کے بجائے 54 شہروں کے پراپرٹی ریٹ جاری کئے جائیں گے۔ ایف بی آر کے ریٹ آئندہ چند روز میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں جائیدادوں کی قیمتوں کے ازسر نو تعین کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن مارکیٹ ریٹس کے زیادہ قریب ہوگی۔

بلوچستان کے شہروں میں ایف بی آر کا ریٹ کم کیا جائے گا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری ہوں گے۔ وزارت قانون سے توثیق کے بعد رواں ہفتے پراپرٹی کے نئے ویلیوایشن ٹیبل جاری ہو سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا ہے۔

ریئل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبوں کی حوصلہ شکنی نہیں کی جائے گی۔ پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت کرنے والوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔ پراپرٹی کے نئے ریٹس کے تعین میں ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز، بلڈرز اور ڈویلپرز کے ساتھ مشاورت کی گئی۔ پراپرٹی ویلیوایشن کیلئے بھکر، چارسدہ ، چنیوٹ، خانیوال، خوشاب، میانوالی، سبی اور صوابی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.