تجارت معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات میں اضافہ

0 8

تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اگست 2024 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات کا حجم 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز رہا، اگست 2023 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز تھا۔

جنوری اور مارچ 2024 میں جبکہ فروری اور مئی 2023 میں بھی بھارت سے درآمدات میں اضافہ رکارڈ کیا جاچکا ہے۔

پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت سے تجارت معطل کردی تھی تاہم بعد ازاں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کرتے ہوئے زندگی بچانے والی دوائیں بھارت سے منگوانے کی اجازت دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.