سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے اضافہ

0 193

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1856 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 125750 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 107810 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1851 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 600 روپے کمی ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 25 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 7 ہزار 767 روپے تک پہنچ گئی تھی ۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 14560 روپے فی تولہ رہی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.