ٹیکس کیخلاف احتجاج، جوڑیا بازار کے تاجروں کی اجناس و دالوں کی درآمدات بند کرنے کی دھمکی

0 22

یا بازار کے تاجروں نے ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہونے پر اجناس اور دالوں کی درآمدات بند کرنے کی دھمکی دے دی –

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین روف ابراھیم نے پاکستان پلسز امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین احمد مجید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جوڑیابازار کی تمام دکانیں بطور احتجاج بند کی ہوئی ہیں۔دالوں اجناس پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف بطور احتجاج جوڑیابازار کو بند رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دالوں اجناس پر ودہولڈنگ ٹیکس میں 2.5فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس میں ہمیں سہولت کار بنایا جارہا ہے، ہم کیا ایف بی آر کی نوکری پر ہیں؟انہوں نے کہا کہ دالیں چاول بنیادی آئٹم ہیں اور ہم سالانہ فکس ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں تو پھر ودہولڈنگ ایجنٹ کیوں بنیں۔

رؤف ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ آٹا سمیت تمام اشیائے ضروریہ پر ودہولڈنگ ٹیکس قطعی نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت پر واضح کررہے ہیں کہ ہم دالوں کی امپورٹ بند کررہے ہیں لہذا اب حکومت پاکستان خود دالیں امپورٹ کرے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے کاروباری لاگت دگنی ہوگئی ہے۔ صرف 25 سے 30 ہزار اشرافیہ فائدے اٹھا رہا ہے۔ ہم دالیں درآمد نہ کرنے کے معاہدے کررہے ہیں غیرموافق موسم کی وجہ سے چنا ملک میں کاشت ہی نہیں جارہا۔ ہمیں یہ سب کچھ باہر سے منگوانا پڑتا ہے۔

ملک میں سالانہ 20ملین ٹن دالیں امپورٹ ہوتی ہیں۔ سالانہ ریٹرن تو جمع ہوتا ہی ہے لیکن اب انکم پر 45 فیصداور 10فیصد سرجارج عائد کردیا گیا ہے۔ ملک میں اجناس و دالوں کے 150 سے 200 درآمدکنندگان ہیں، جن میں سے 10 سے 12 بڑے امپورٹرز ہیں۔

پاکستان پلسز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین محمد احمد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے 3 سرفہرست اجناس امپورٹر میں سے ایک ہے۔ ہمارا کام بہترین چل رہا تھا لیکن ہمیں ودہولڈنگ ایجنٹ بنا دیا گیا ہے۔

حکومت کو پہلے ہی ریوینیو خوب جمع ہو جاتا ہے۔ ہمیں ودہولڈنگ ایجنٹ بنایا جارہا ہے لیکن کوئی ہمارے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کو تیار نہیں، ہمیں سپلائی چین کے مسائل درپیش ہوں گے۔ آسانیوں کی بجائے مشکلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹ پر ودہولڈنگ ٹیکس ہٹایا نہ گیا تو ہم دالیں منگوانا چھوڑ دیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.