اوپن مارکیٹ میں روپےکی قدر مستحکم، ڈالر 11 روپے سستا ہوگیا
پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں27 روپے کمی گئی
کراچی(شوریٰ نیوز)اوپن مارکیٹ میں روپےکی قدر مستحکم، ڈالر 11 روپے سستا ہوگیا،پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں27 روپے کمی گئی، ڈالر 11 روپے سستا ہو کر 300 روپے کا ہوگیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کم ہو کر 311 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ انٹربینک میں ڈالر 285 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہےکہ پاکستان کی تاریخ میں آج پہلی بار ڈالر کی قیمت میں27 روپے کمی ہوئی ہے ۔