حکومتی اقدامات سے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ،ماہانہ آؤٹ لک وزارت خزانہ
مرتب کردہ پالیسیوں سے اقتصادی نمو اور سپلائی چین میں بتدریج بہتری آرہی ہے
اسلام آباد (شوریٰ نیوز) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ٹیکس ریونیو میں اضافہ ، مرتب کردہ پالیسیوں سے اقتصادی نمو اور سپلائی چین میں بتدریج بہتری آرہی ہے، اندرونی اوربیرونی چیلنجوں کے باوجود معیشت میں استحکام اورپائیدارنمو کے لیے حکومت کی جانب سے مرتب کردہ پالیسیوں اورحکمت عملی سے اقتصادی نمو اور سپلائی چین میں بہتری آرہی ہے، حکومتی اقدامات سے محصولات میں اضافہ اور تجارتی و جاری کھاتے کے خسارے میں کمی ہوئی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ماہواراقتصادی اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں غیریقینی بیرونی اوراندرونی معاشی ماحول کی وجہ سے مجموعی قومی پیداوارکی عبوری شرح 0.29 فیصد تک رہنے کاامکان ہے۔ غیریقینی بیرونی اوراندرونی معاشی ماحول اورروپیہ کی قدرمیں کمی نے مہنگائی کی شرح کو بھی بدستور اوپررکھا ہواہے۔