ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ

0 25

ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابقملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 76 فیصد مزید بڑھ گئی ہے،ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح 24 اعشاریہ 36 فیصد ہوگئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء ضروریہ مہنگی اور 5 کے نرخ کم ہوئے، ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 38 روپے 29 پیسے مہنگی ہو کر فی کلو قیمت 373.25 روپے سے بڑھ 412 روپے تک پہنچ گئی۔خشک دودھ 390 گرام کا بیگ 44 روپے 89 پیسے ، پیٹرول فی لیٹر 10 روپے، انڈے فی درجن 6 روپے 78 پیسے اور لہسن فی کلو 10 روپے 42 پیسے مہنگا ہوا۔

دالیں،تازہ دودھ، چینی،چاول اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں،بریڈ،کوکنگ آئل، چائے کی پتی سیگریٹ سمیت 17 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے 29 پیسے اور کیلے 3 روپے 62 پیسے سستے ہوئے۔پیاز،دال مسور اور ایل پی جی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.