ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا،پاکستان ریلوے نے حالیہ تیل کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں معمولی اضافہ کیا ہے۔
مسافر ٹرینوں کے کرائے میں ایک اور مال گاڑیوں کے کرائے میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے اور ریلوے کا سستا سفر مہنگا ہونے سے مسافرپریشان ہیں۔