کریڈٹ کارڈز سےخریداری کے رحجان میں31.5 فیصداضافہ

صارفین نے اپریل میں 89 ارب روپے کی خریداری کی،سٹیٹ بینک

0 203

اسلام آباد (شوریٰ نیوز)کریڈٹ کارڈز سےخریداری کے رحجان میں31.5 فیصداضافہ ،صارفین نے اپریل میں 89 ارب روپے کی خریداری کی، کریڈٹ کارڈز کےذریعہ خریداری کے رحجان میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر 31.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اپریل کے دوران صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 89 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 31.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں صارفین نے کریڈکا رڈز کے ذریعہ 67 ارب روپے کی خریداری کی تھی،مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری کے رحجان میں ماہانہ بنیادوں پر0.5 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، مارچ میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 89 ارب کی خریداری کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.