انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ، 285 روپے 25 پیسے کا ہو گیا

0 132

کراچی(شوریٰ نیوز)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ، 285 روپے 25 پیسے کا ہو گیا،تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن آج انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،انٹر بینک، کاروبار کے دوران ڈالر سستا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 570 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 535 پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس 40 ہزار 964 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.