یوٹیلیٹی اسٹورز کا چینی خریدنےکا ایک سالہ منصوبہ تیار

0 193

وزیراعظم ریلیف پیکج کےتحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی خریدنےکے اقدامات کا منصوبہ تیار کر لیا، پری کوالیفائیڈ شوگر ملز سےچینی خریدنے پر اوپن ٹینڈر نہیں کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے ہنگامی صورتحال میں چینی خریدنےکا ایک سالہ منصوبہ تیارکیا ہے جبکہ پری کوالیفکیشن کے لیے شوگرملز سے 22 جولائی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی خریداری کے لیے منتخب بولی دہندگان کے ساتھ ایک سال کے لیے اوپن فریم ورک معاہدہ کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پری کوالیفائیڈ شوگر ملز سے اوپن ٹینڈرکے بغیر چینی خرید سکےگا، ضرورت پڑنے پر کارپوریشن پری کوالیفائیڈ شوگرملز سےچینی خریدے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.