پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، اوگرا کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلے رکھنے کی ہدایت

0 115

 

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

 

پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات دستیاب ہوں گی۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلے رکھنے اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت  کی ہے۔

 

مشترکہ اعلامیے کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے اور پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی۔

 

خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں آج رات سے ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔

 

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے اعلان کیا کہ ہڑتال کی جائے گی، اتنے ٹیکسوں سے کاروبارنہیں چل سکتے، آج رات سے ملک بھر کے پمپس ڈرائی کرنا شروع کردیں گے اور جب تک حکومت مطالبات مان نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.