غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی میں 6 گنا اضافہ

0 70

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023 تا مئی 2024 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیوڈنڈ کی بیرون ملک منتقلی بڑھ کر ایک ارب 80 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، جس کا حجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران صرف 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا، یہ تقریباً 6 گنا اضافہ ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے مداخلت اور مرکزی بینک سے منافع کے اجرا کے مطالبے کے بعد اسٹیٹ بینک نے غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی میں نرمی کر دی تھی۔

یہ اس بات سے بھی واضح ہے کہ صرف گزشتہ مہینے منافع کی منتقلی 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی، یہ اسٹیٹ بینک پر دباؤ کی عکاسی ہے۔

آئی ایم ایف کی مداخلت سے قبل ماہرین معیشت اور تجزیہ کاروں نے اس پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے سرمایہ کاروں کی ملک میں رقم لانے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

متعدد ماہرین کو یقین ہے کہ مرکزی بینک نے اب تک مکمل منافع اور ڈیوڈنڈ کا اجرا نہیں کیا ہے، جو بیرونی سرمایہ کاروں نے مالی سال 2023 اور 2024 کے دوران کمایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.