گیس بحران کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری پیداوار میں کمی پر مجبور
فروی میں گیس ٹیرف 30 فیصد بڑھانے کے باوجود صنعتوں کو کم گیس پریشر فراہم
کراچی(شوریٰ نیوز)گیس بحران کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری پیداوار میں کمی پر مجبور، فروی میں گیس ٹیرف 30 فیصد بڑھانے کے باوجود صنعتوں کو کم گیس پریشر فراہم،گیس بحران اور کم پریشر کے باعث سندھ اور بلوچستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اپنی پیداوار بند کرنے یا 50 فیصد استعداد کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سدرن زون کے چیئرمین زاہد مظہر نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اس وقت شدید بحران سے دوچار ہیں۔ فروی 2023 میں گیس ٹیرف 30 فیصد بڑھانے کے باوجود صنعتوں کو کم گیس پریشر اور رکاوٹوں کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔