رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نجی قرضوں کی فراہمی911ارب روپے رہی،شوکت ترین

0 211

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹویٹ میں کہا کہ رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے 9 ماہ میں نجی قرضوں کی فراہمی 911ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 357 ارب روپے تھی، یہ اضافہ بھرپور اقتصادی سرگرمیوں کا اشارہ کرتا ہے، حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 291 ارب روپے ادا کیے جس سے نجی شعبے کیلیے مواقع پیدا ہوئے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں رواں سال چینی کی پیداوار 75 لاکھ ٹن ہوگی جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں چینی کی پیداوار میں 20 لاکھ ٹن اضافے کاامکان ہے، اس وقت ملک میں چینی کی ایکس مل قیمت 81 روپے کلو ہے جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.