گزشتہ ہفتے بھی ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال کی اڑان جاری رہی
ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.21 روپے بڑھ کر 181.78 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.30 روپے کے اضافے سے 183 روپے ہوگئی۔
برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 2.70 روپے بڑھ کر 239.89 روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 3 روپے بڑھ کر 240.50 روپے ہوگئی۔
انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 1.69 بڑھ کر 200.47 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1 روپے بڑھ کر 201 روپے ہوگئی۔
اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 33 پیسے بڑھ کر 48.46 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 پیسے بڑھ کر 48.75 روپے ہوگئی۔
بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور زرمبادلہ ذخائر میں متواتر کمی سے ڈالر کی رسد کم رہی جبکہ غیر یقینی معاشی حالات ڈالر کی اڑان کا باعث رہے۔ خام تیل کی قیمت میں دوبارہ اضافے سے ڈالر کی قدر مضبوط ہوئی۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، مہنگائی بڑھنے جیسے معاشی چیلینجز مارکیٹ پر اثرانداز رہے، درآمدی بل اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے بھی ڈالر کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہورہا ہے۔