چین کے سرکاری اور نجی شعبے کے ساتھ ملکر حکومت پاکستان نے پاکستان میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو سبز توانائی پیدا کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، اس اقدام سے پاکستان کو 27 ارب ڈالر کے سالانہ درآمدی بل کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ نے سولر پینلز اور اس سے منسلک آلات کی تیاری کی 10 سالہ پالیسی کو حتمی شکل دیدی ہے، چین کی مدد سے سولر پینل کی تیاری 2030 تک پورے پاکستان میں تقریباً 9.7 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کے پاور جنریشن سسٹمز کی تنصیب کیلیے حکومتی کوششوں میں معاون ثابت ہو گی۔