یوم مزدور پر ہنڈا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ہونڈا کی سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہو گئی

0 116

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)یوم مزدور پر ہنڈا کی قیمتوں میں اضافہ،ہونڈا کی سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہو گئی تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین کو دھچکا لگنے کا سلسلہ جاری ہے، ہونڈا نے ایک مرتبہ پھر قیمت میں 5 ہزار روپے لیکر 15 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا، اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے متعلق معلومات دینے والی ویب سائٹ پاک وہیل کی طرف سے جاری کرداہ اعداد و شمار کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 49 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 54 ہزار روپے ہو گئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 5 ہزار روپے بڑھا دی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ہونڈا کی پرائیڈور موٹر سائیکل قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 3 ہزا ر 900 روپے ہو گئی ہے۔اُدھر سی جی 125 کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ہونڈا کی سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ہونڈا کی سی بی 125 ایف کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 80 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔سی بی 150 ایف کی قیمت میں بھی 15 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قدر 4 لاکھ 58 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ہونڈا کی سی بی 150 ایف ایس ای کی قیمت میں 15 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.