بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس میں بڑے اضافے کا فیصلہ

0 175

نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے جس میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کنکشن کی سکیورٹی فیس 1220 روپے سے بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

10 کلو واٹ سے کم لوڈ والے صارفین کو 20 ہزار روپے فی کلو واٹ ادائیگی کرنا ہوگی اور سنگل فیز میٹر پر کنکشن کے لیے صارفین کو 24 ہزار روپے تک ادائیگی کرنا پڑے گی۔

دیہی علاقوں میں سکیورٹی فیس 610 سے بڑھا کر 7800 روپے فی کلو واٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے جب کہ 10 مرلہ سے زائد اراضی کے حامل صارفین کو پراپرٹی ریٹ کا ایک فیصد ادا کرنا پڑے گا۔

صنعتی، اسٹریٹ لائٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے بھی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کمرشل اور چھوٹی صنعت کی فیس 2010 سے بڑھا کر 57000 روپے فی کلوواٹ کرنےکی درخواست کی گئی ہے۔

وزارت پاور ڈویژن نے 3 ماہ کے بلوں کے مطابق سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نیپرا میں سماعت کے بعد سکیورٹی فیس بڑھا کر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا کیا جائیگا،۔

واضح رہےکہ اس سے قبل جولائی 2023 میں بھی کنکشن فیس بڑھائی جا چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.