پاکستان کی نئی حکومت کو فوری آئی ایم ایف کی ضرورت پڑے گی: بلوم برگ

0 109

امریکا کے معروف جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کو آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی فوری ضرورت پڑے گی۔

پاکستان کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی حکومت آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر لینے کی منصوبہ بندی کرے گی، نیا قرض پروگرام معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہوگا، رواں سال واجب الادا قرض ادائیگی میں مدد کیلئے نئے قرضے کی درخواست کی جائے گی، پاکستان آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ کی سہولت پر بات چیت کرے گا۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستانی حکام مارچ یا اپریل میں آئی ایم ایف سے ملاقات کر سکتے ہیں، نئی منتخب حکومت کیلئے آئی ایم ایف کی فنڈنگ 3 سے 4 سال کیلئے ہو سکتی ہے، آئی ایم ایف کا نیا پروگرام پاکستان کو توانائی اصلاحات اور نئی منتخب حکومت کو ڈالر کے ایکسچینج ریٹس مستحکم رکھنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.