قیمتی پتھروں کی کوڑیوں کے بھاؤ تھائی لینڈ فروخت کا انکشاف

0 100

پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ قانون سازی نہ ہونے کے باعث پاکستانی قیمتی پتھرکوڑیوں کے بھاؤ تھائی لینڈ کو فروخت ہو رہے ہیں جہاں تراش خراش کے بعد 12 گرام کا پتھر پاکستانی قیمت سے 70 ہزار روپے زائد میں فروخت کیا جاتا ہے۔

سینیٹر خالدہ اطیب کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں جیمز اینڈ جیولری حکام نے بتایا کہ قانون سازی نہ ہونے سے پتھروں کی برآمدات کو مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارت سالانہ 40 ارب ڈالر کی جیمز اینڈ جیولری برآمد کرتا ہے، تھائی لینڈ 8 ارب، سری لنکا 30 کروڑ ڈالر کی برآمدات کرتا ہے، پاکستان کی سالانہ برآمدات 60 لاکھ ڈالرہیں۔

دوران اجلاس مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ اسٹیل ملز مساجد سے علما کو فارغ کر دیا گیا، تنخواہیں بھی نہیں دی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.