جنوری میں ترسیلات زر 26 فیصد اضافے کیساتھ 2.39 ارب ڈالر رہیں

0 56

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں ترسیلات زر 2.39 رہیں جو گزشتہ سال کے اسی ماہ میں 1.90 ارب ڈالر تھیں، جبکہ دسمبر 2023 میں ترسیلات زر 2.38 تھیں۔

رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران ترسیلات زر 3 فیصد کمی کے ساتھ 15.83 رہیں، جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 16.32 تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جو کہ سالانہ بنیادوں پر 43 فیصد اضافے کے ساتھ 587 ملین ڈالر رہیں۔

متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر 51 فیصد اضافے کے ساتھ 408 ملین ڈالر رہیں، یو کے سے ترسیلات زر 9 فیصد اضافے سے 362 ملین ڈالر رہیں، امریکا سے ترسیلات زر 32 فیصد اضافے کے ساتھ 283 ملین ڈالر رہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے جنوری کے آخر میں کہا تھا کہ ڈیلرز کیلیے زیادہ ریمیٹینسز کا اعلان کرنے کی وجہ سے جنوری تا جون کے دوران ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ عالمی معاشی حالات کی بہتری بھی اضافے کی وجہ بنی، جس کی وجہ سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا اور انھوں نے ترسیلات زر زیادہ بھیجیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر 28 ارب ڈالر رہیں گی، جو کہ گزشتہ سال 27 ارب ڈالر تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.