پاکستان میں سونے کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے پہلی باضابطہ کمپنی قائم ہوگئی

0 113

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کمپنی کی جانب سے میسرز زکریا گولڈ کموڈٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو ملک میں سونے کی آن لائن اور فزیکل خرید و فروخت کیلئے لائسنس جاری کردیا گیا ہے ۔

جس کے بعد یہ کمپنی پاکستان میں سونے کی آن لائن اور فزیکل خرید و فروخت کا کام شروع کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے، ملک کی اس پہلی آن لائن گولڈ ٹریڈنگ کمپنی کے قیام سے مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی کا خاتمہ ہوگا۔

ایس ای سی پی اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کی اجازت سے ملک کی اس پہلی آن لائن گولڈ ٹریڈنگ کے کمپنی کے قیام کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی او ر بلیک مارکیٹنگ کا خاتمہ ہوگا۔

ملک بھر میں سونے کے یومیہ نرخ بھی اسی کمپنی کی جانب سے جاری کیے جائیں گے جبکہ سونے کے نرخوں کے اجراء کیلئے کمپنی کے دفتر کے باہر بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے۔

اس کمپنی کا باقاعدہ افتتاح منگل 30جنوری کو متحدہ عرب امارات کے معروف کاروباری گروپ بوعبداللہ گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ڈاکٹر بوعبداللہ کریں گے ۔

تقریب میں ایف بی آر اور کسٹم کے اعلیٰ افسران اور ایف پی سی سی آئی کے عہدے داروں سمیت کاروباری شخصیات بھی شریک ہوں گی۔
پاکستان میں گزشتہ چند ماہ قبل سونے کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا تھا ۔

مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹے بازی اور بلیک مارکیٹنگ کی اطلاعات تھیں جس پر موجود ہ نگراں حکومت نے ایف آئی اے، ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مدد سے موثر کارروائی کی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں سٹہ بازی اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.