گیس کی قیمت 5 فیصد کم ہوکر 2 ڈالر76 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہونے لگی،سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
یہ حیرت انگیز فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سبب بنا ہے،سعودی عرب کے اقدام سے اس کے تیل کے نرخ 27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4فیصد تک کمی ہوئی ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی چار فیصد تک کی کمی کے بعد 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت تین فیصد سے زائدکی کمی کے بعد 76 ڈالر سے نیچے آگئی ہے،اس کے علاوہ گیس کی قیمت پانچ فیصدکم ہوکر دو ڈالر76 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔